قرآن پاک کی معلومات کے سلسلے میں ہم بچپن سے ہی یہ جانتے آ رہے ہیں کہ قرآن پاک کی آیات کی تعداد 6666 ہےلیکن ہم نے جب تحقیق کی تو پتہ چلا کہ اب تک ہم یہ تعداد غلط ہی سنتے آئے ہیں جبکہ قرآن مجید کی آیات کی اصل تعداد 6256 ہے۔
آئیے دیکھیں کہ یہ کیسے ہے؟
اگرآپ کے پاس فرصت ہو تو قرآن پاک کھولیں اور چیک کریں کہ ہر سورۃ کی آیات جو ہم نے یہاں درج کی ہیں کیا درست ہیں؟
نمبر نام سورۃ آیات رکوعات
1 سورۃ الفاتحہ 7 1
2 البقرہ 286 40
3 آل عمران 200 20
4 النساء 176 24
5 المائدہ 120 16
6 الانعام 165 20
7 الاعراف 206 24
8 الانفال 75 10
9 توبہ 129 16
10 یونس 109 11
11 ھود 123 10
12 یوسف 111 12
13 الرعد 43 6
14 ابراہیم 52 7
15 الحجر 99 6
16 النحل 128 16
17 بنی اسرائیل 111 12
18 الکہف 110 12
19 مریم 98 6
20 طٰہ 135 8
21 الانبیاء 112 7
22 الحج 78 10
23 المومنون 118 6
24 النور 64 9
25 الفرقان 77 6
26 الشعراء 227 11
27 النمل 93 7
28 القصص 88 9
29 العنکبوت 69 7
30 الروم 60 6
31 لقمٰن 34 4
32 السجدہ 30 3
33 الاحزاب 73 9
34 سبا 54 6
35 فاطر 45 5
36 یٰس 83 5
37 الصٰفٰت 182 5
38 ص 88 5
39 الزمر 75 8
40 المومن 85 9
41 حٰم سجدہ 54 6
42 الشوریٰ 53 5
43 الزخرف 89 7
44 الدخان 59 3
45 الجاثیہ 37 4
46 الاحقاف 35 4
47 محمد 38 4
48 الفتح 29 4
49 الحجرات 18 2
50 ق 45 3
51 الذاریٰت 60 3
52 الطور 49 2
53 النجم 62 3
54 القمر 55 3
55 الرحمٰن 78 3
56 الواقعہ 96 3
57 الحدید 29 4
58 المجادلہ 22 3
59 الحشر 24 3
60 الممتحنہ 13 2
61 الصف 14 2
62 الجمعہ 11 2
63 المنٰفقون 11 2
64 التغابن 18 2
65 الطلاق 12 2
66 التحریم 12 2
67 الملک 30 2
68 القلم 52 2
69 الحاقہ 52 2
70 المعارج 44 2
71 نوح 28 2
72 الجن 28 2
73 المزمل 20 2
74 المدثر 56 2
75 القیٰمہ 40 2
76 الدھر 31 2
77 المرسٰلٰت 50 2
78 النباء 40 2
79 النٰزعٰت 46 2
80 عبس 42 1
81 التکویر 29 1
82 الانفطار 19 1
83 المطففین 36 1
84 الانشقاق 25 1
85 البروج 22 1
86 الطارق 17 1
87 الاعلیٰ 19 1
88 الغاشیہ 26 1
89 الفجر 30 1
90 البلد 20 1
91 الشمس 15 1
92 الیل 21 1
93 الضحیٰ 11 1
94 الانشراح 8 1
95 التین 8 1
96 العلق 19 1
97 القدر 5 1
98 البینہ 8 1
99 الزلزال 8 1
100 العٰدیٰت 11 1
101 القارعہ 11 1
102 التکاثر 8 1
103 العصر 3 1
104 الھمزہ 9 1
105 الفیل 5 1
106 القریش 4 1
107 الماعون 7 1
108 الکوثر 3 1
109 الکٰفرون 6 1
110 النصر 3 1
111 اللھب 5 1
112 الاخلاص 4 1
113 الفلق 5 1
114 الناس 6 1
ٹوٹل 6256 558
ہم نے یہ تحقیق ایسے ہی کی تھی لیکن جب اس میں فرق پایا تو امت مسلمہ کے علم کے لیے اسے آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
ہمارا مقصد نہ تو علمائے کرام سے اختلاف ہے اور نہ ہی کسی کو نیچا دکھانے کے لیے یہ عمل کیا گیا ہے بلکہ یہ خالصتاً امت مسلمہ کے نالج کے لیے اور اپنی غلطی کو درست کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ہم دعوت دیتے ہیں کہ اگر کسی عالم کو یہ معلوم ہو کہ قرآن پاک کی آیات کی تعداد 6666 کیسے ہیں تو براہ کرم ہماری اصلاح ضرور کر دیں اور ہمیں اس سے خوشی ہوگی۔ ہم نے جو کچھ دیکھااور تحقیق کی اسے ہم آپ کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
اگر اس میں ہم سے کوئی سہو ہوئی ہے تو ہماری اصلاح ضرور کریں ورنہ اگر یہ معلومات درست ہیں تو ان کو ہر جگہ پر درست کر لینا چاہیے جہاں جہاں بھی یہ معلومات دست یاب ہیں۔


2 تبصرے
واقعی بہت شاندار تحقیق ہے۔ میں نے خود بھی چیک کیا ہے اور اس تحقیق کو بالکل درست پایا۔ جزاک اللہ خیرا
جواب دیںحذف کریںZia Sabri Thanks
حذف کریں